جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ میں سال میں دو تحریری امتحانات ہوتے ہیں۔ان امتحانات کی بنیادعلم، تفہیم،اطلاق،اور تجزیہ پر ہوتی ہے۔سوالیہ پرچہ جات بنانے والے اساتذہ کرام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ان اہلیتوں کی جانچ سے مطابقت رکھنے والے سوالیہ پرچہ جات بنائیں۔
(۱) فترہ اولیٰ /ششماہی امتحان
فترہ اولیٰ کاامتحان ربیع الاول میں لیاجاتا ہے جو40فیصد نصاب پر مشتمل ہوتاہے ۔ہر مضمون کا چالیس نمبر پر مشتمل سوالیہ پرچہ بنایاجاتاہے ۔
(۲) فترہ ثانیہ /سالانہ امتحان
فترہ ثانیہ کاامتحان رجب کے آخر میں میں لیاجاتاہے یہ مکمل نصاب پر مشتمل ہوتاہے ۔ اس امتحان کے لیے پرچہ جات اس طرح بنائے جاتے ہیں کہ ہر پرچہ میں 33فیصد سوالات فترہ اولیٰ کے نصاب میں سے اور بقیہ سوالات فترہ ثانیہ کے نصاب میں سے بنائے جاتے ہیں ۔
٭ہرمضمون میں مجموعی طورپر 40فیصد نمبرحاصل کرناضروری ہیں ۔
٭فترہ ثانیہ کے امتحان میں شرکت کے لیے طالب علم کی دوران سال 80فیصد حاضری لازمی ہے۔
پرچہ جات کی چیکنگـ
پرچہ جات چیک کروانے سے پہلے تمام پرچہ جات سے رول نمبر اور نام والا حصہ الگ کردیا جاتا ہے اور اس پر خفیہ نمبر لگائے جاتے ہیں۔ پرچہ جات چیک کرنے والے حضرات کو اس بات کا پابند کیا جاتا ہے کہ وہ پرچہ میں طالب علم کی ہر غلطی کی نشاندہی فرمائیں۔تاکہ جب یہ پرچہ جات طلباء کو دکھائے جائیں تو وہ ان اغلاط کی اصلاح کرسکیں۔
کامیابی کے لئے ہر مضمون میں کم از کم چالیس فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں۔
نوٹـ۔ جماعت ششم تا میٹرک کے داخلی امتحانات محکمہ تعلیم ولاہور بورڈ کے قواعد وضوابط کے مطابق لیے جاتے ہیں۔مڈل کا سالانہ امتحان محکمہ تعلیم لیتا ہے جبکہ نہم ، دہم اور ایف اے کا امتحان لاہور بورڈ سے دلوایا جاتا ہے۔