نگران: مولانا ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی
انیس صد ستاسی میں شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد مالک کاندھلوی صدر مجلس منتظمہ جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ نے اپنے والد گرامی شیخ الحدیث والتفسیر مولانا محمد ادریس کاندھلوی کا عظیم علمی ذخیرہ جو ۲۶۴۹ء کتب اور آپ کے دادا حضرت مولانا محمد اسماعیل کے ہاتھ سے لکھے ہوءے قلمی نسخون اور آپ کے والد مرحوم کی بہت سی تصانیف و تالیفات کے مسودات پر مشتمل تھا۔ جامعہ میں وقف فرماکر ادارہ اشرف التحقیق والبحوث الاسلامیہ کی بنیاد رکھی۔
نوادرات
ادارہ اشرف التحقیق میں کچھ نوادرات بھی موجود ہیں
(1) حاجی امداداللہ صاحب مہاجر مکی ؒ کی صدری کا ایک پیس موجود ہے۔
(2) شیخ الہند حضرت مولانا محمود الحسن صاحب قدس سرہ کی ٹوپی۔
(3) حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ کا عصا۔
(4) حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی ؒ کی ٹوپی۔
(5) حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی ؒ کا امانتوں کا صندوق۔
(6) شیخ المحدثین علامہ ظفر احمد عثمانی قدس سرہ کا عصا۔
(7) حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی قدس سرہ کی وہ مناجات مقبول جس کی حضرت تھانوی نے بارہ سال تک روزانہ تلاوت فرمائی۔
گوشہ اشرف
ادارہ اشرف التحقیق میں حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی ؒ کی تمام تالیفات اور ان سے اخذ کرکے جوتالیفات دیگر حضرات نے مرتب کی ہیں سب کو یکجا جمع کرنے کے لئے گوشہ اشرف قائم کیا گیا ہے۔ جس میں صرف یہی تالیفات رکھی جائیں گی الحمدللہ ایک متعدد بہ مقدار جمع ہوگئی ہے۔ مزیدتلاش جاری ہے۔
ادارہ اشرف التحقیق کی تحقیقی خدمات
اس ادارے میں مندرجہ ذیل علمی خدمات سرانجام دی جا چکی ہیں
(1) تفسیر احکام القرآن:
احکام القرآن حکیم الامت مجدد ملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی کے حکم سے لکھی گئی وہ عظیم تفسیرہے جو فقہ حنفی کے ان استدلالات پر مبنی ہے جو قرآن حکیم سے مستنبط کئے گئے ہیں۔ قرآن کریم کی دوسری ،تیسری اور چوتھی منزل پر تحقیقی خدمات ادارہ اشرف التحقیق میں سرانجام دی گئی ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
1) احکام القرآن منزل دوم از مفتی سید عبدالشکور ترمذی ؒ (سورۃ مائدۃ تا آخر سورۃ توبۃ )۴ جلدیں
2) احکام القرآن منزل ثالث از مفتی جمیل احمد تھانویؒ ؒ (سورۃ یونس تا آخر سورۃ نحل ) ۳ جلدیں
3) احکام القرآن منزل رابع (سورۃ بنی اسرائیل تا آخر سورۃ فرقان ) ۴ جلدیں
4) تکملہ احکام القرآن منزل سابع از مفتی سید عبدالشکورترمذی ؒؒؒ (سورۃ قٓ تا آخر سورۃ الناس) ایک جلد
5) فہرست احکام القرآن علی ترتیب ابواب الفقہیہ از مولانا ڈاکٹرخلیل احمد تھانوی (سورۃ فاتحہ تا آخر سورۃ الناس )ایک جلد
(2) خلافت راشدہ۔ حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی ؒ۔طبع ہوچکی ہے
(3) نماز کے اہم مسائل۔ ماخوذ از ملفوظات حکیم الامتؒ (ترتیب و تدوین مولانا نذرالاسلام و مولانا ڈاکٹرخلیل احمد تھانوی) طبع ہوچکی ہے۔
(4) مرات الآیات ۔ فہرست مواعظ حکیم الامتؒ (ترتیب و تدوین مولانا نذرالاسلام و مولانا ڈاکٹرخلیل احمد تھانوی) طبع ہوچکی ہے ۔
(5) حیات طیبہ کے شب وروز از مولانا عبدالعظیم صاحب ۔ طبع ہوچکی ہے۔
(6) جمیل الفتاویٰ از فتاوی مفتی جمیل احمد تھانویؒ (ترتیب و تدوین مولانا ڈاکٹرخلیل احمد تھانوی)مدون ہوکر کمپوز ہورہی ہیں۔
(7) عکسِ جمیل:سوانح حضرت مولانا مفتی جمیل احمد تھانویؒ (تالیف مولاناڈاکٹر خلیل احمد تھانوی) طبع ہوچکی ہے ۔
(8) جمالیاتِ جمیل:مفتی جمیل احمد تھانویؒ کا عربی اردو فارسی کا مجموعہ کلام (ترتیب و تدوین مولانا ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی) طبع ہوچکا ہے۔
(9) مختصر قواعد میراث:مفتی جمیل احمد تھانویؒ (ترتیب و اضافات مولانا ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی) طبع ہوچکی ہے۔
(10) بطاقۃ الدعوات مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ ۔ ترجمہ و تخریج مولانا عبدالعظیم صاحب۔طبع ہوچکی ہے
(11) بہشتی مسائل از مفتی جمیل احمد تھانویؒجس میں مفتی صاحب نے فقہی مسائل کو جمع کیا ہے (تین جلدوں میں مدون ہوکر کمپوزنگ ہورہی ہے۔
(12) تحفۃ القاری بحل مشکلات البخاری از مولانا ادریس کاندھلوی عربی بارہ جلدوں میں ہے جس کی پانچ جلدوں پر تخریج وایڈیٹنگ کا کام ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی نے مکمل کرلیا ہے بقیہ جلدوں پر کام جاری ہے کمپوزنگ کے مراحل میں ہے۔
(13) تعارف احکام القرآن۔ از ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی ۔
(14) دارالعلوم الاسلامیہ ایک ارتقائی جائزہ۔ از ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی۔
(15) مدراس البلاغۃ از مفتی جمیل احمد تھانوی مع اردو شرح از ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی
ادارہ میں حسب ذیل موضوعات پر مقالات لکھ کر پی ایچ ڈی مکمل کیا گیا
(1) ڈاکٹر مولانا محمد سعد صدیقی صاحب نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالہ کے لئے ادارہ اشرف التحقیق میں موجود مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلویؒ کے مخطوطات و مسودات سے استفادہ کرکے ایک مقالہ بنام مولانا محمد ادریس کاندھلوی ؒاور ان کی تفسیری خدمات بزبان اردو تحریر کیا۔
(2) ڈاکٹر تاج الدین الازہری صاحب نے ادارہ اشرف التحقیق میں وقف حضرت مولانامحمد ادریس کاندھلویؒ صاحب کے ایک مخطوطہ مقدمۃ الحدیث بزبان عربی پر تحقیقی کام سر انجام دے کر پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
(3) مولانا ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی نے ادارہ اشرف التحقیق میں وقف مولانا مفتی جمیل احمد تھانویؒ کے مخطوطہ --جمیل الفتاوی-- پر تحقیقی کام مکمل کرکے کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
(4) رئیس قسم القراء ات ڈاکٹر قاری احمد میاں تھانوی نے ادارہ سے استفادہ کرکے الہبات السنیئہ پر عربی میں مقالہ لکھ کر پنجاب یونیورسٹی سے قراء ات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
ادارہ میں ایم فل کے لئے حسب ذیل مقالات تحریر کیے گئے ہیں
(1) عربی مقالہ-- المکاتیب النبویۃ خصائصہا و مکانتہا فی ادب العربی--(مولانا حافظ محمد اشرف علی تھانوی) از بہاولپور یونیورسٹی۔
(2) اردو مقالہ --تفسیر قرآن کریم پر اختلاف قراء ات کے اثرات -- (حافظ قاری رشید احمد تھانوی) اوپن یونیورسٹی لاہور
(3) اردو مقالہ-- تفسیر انوار البیان کا منہج واسلوب -- (مفتی محمد اکرم) پنجاب یونیورسٹی لاہور
ادارہ میں ایم اے کے لئے حسب ذیل موضوعات پر مقالات تحریرکیے گئے ہیں
(1) عربی مقالہ-- القصائد العربیۃ للمفتی جمیل احمد تھانوی س -- از حافظ رشید احمد تھانوی۔ غیر مطبوع۔
(2) عربی مقالہ-- علم التجوید فی شبہ القارۃ الہندیۃ-- از حافظ راشد علی قصوری۔ غیر مطبوع
(3) عربی مقالہ مفتی جمیل احمد تھانوی حیاتہ و خدماتہ الدینیۃ از محمدوجیہہ ۔ غیر مطبوع ۔
جمع و تدوین مقالات
الحمد للہ اب تک مفتی صاحب ؒکے 71 سے زائد علمی و فقہی مقالات جمع ہوچکے ہیں جن کو کتابی شکل میں مرتب کیا جارہا ہے۔جند مقالات حسب ذیل موضوعات پر کتابی شکل میں مرتب ہوکر طبع ہوچکے ہیں ۔
(1) مقالات سیرت از مفتی جمیل احمد تھانوی ؒ (ترتیب و تدوین مولاناڈاکٹر خلیل احمد تھانوی) طبع ہوچکی ہے۔
(2) دلائل وجوب قربانی از حضرت مولانا مفتی جمیل احمد تھانوی ؒ(ترتیب و تدوین مولاناڈاکٹر خلیل احمد تھانوی)طبع ہوچکی ہے۔
(3) مقالات فقہیہ از مفتی جمیل احمد تھانویؒ (زیر ترتیب)
(4) حدود و تعزیرات از مفتی جمیل احمد تھانویؒ کے ٨ مقالات پر مشتمل مجموعہ۔ (ترتیب و تدوین مولانا ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی) طبع ہوچکی ہے۔
(5) مقالات القرآن از حضرت مولانا مفتی جمیل احمد تھانویؒ(ترتیب و تدوین مولانا ڈاکٹرخلیل احمد تھانوی) طبع ہوچکی ہے۔
(6) حضرت تھانویؒ کے ٣٢ مواعظ کا انگریزی ترجمہ۔ شیخ عبدالحمید صاحب۔ غیر مطبوع۔
ماہنامہ الامداد
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ کے مواعظ ہر خاص و عام کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ یہ مواعظ ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی کے ترتیب کردہ عنوانات اور مشکل الفاظ کی تشریح کے ساتھ ادارہ سے ہر ماہ طبع ہوتے ہیں۔
اب تک تقریبا197مواعظ طبع ہوچکے ہیں۔
مواعظ پڑھنے کے لیے کلک کریں
مسودات و قلمی نسخے
حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب کاندھلوی قدس سرہ، نے بہت سی نادر و نایاب کتب اپنے ہاتھ سے نقل کرکے مختلف مدارس کو ہدیہ کیں۔ آپ کے قلمی نسخوں میں عمدۃ القاری شرح بخاری کی گیارہ جلدیں۔ اور متعدد دوسری کتب ہیں۔ جن میں سے عمدۃ القاری سمیت گیارہ کتابوں کے قلمی نسخے ادارہ اشرف التحقیق میں موجود ہیں۔
ادارہ میں حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ اور مفتی جمیل احمد تھانویؒ کی تصنیف و تالیفات کے ٤٥ مسودات بھی موجود ہیں۔ نیز مولانا ادریس صاحب کے کتب خانہ میں بائبل کا ایک قدیم نسخہ مطبوعہ1819ء بھی ہے۔ یہ نسخہ جان براؤن کی ترجمہ شدہ بائبل کی اصل سے جان کے بیٹوں کی نگرانی میں طبع ہوا۔
ادارہ اشرف التحقیق میں موجود یہ نادر و نایاب مسودات اور اس کے تحت سرانجام دیے گئے تحقیقی کام اہل ثروت حضرات کی خصوصی توجہ کے محتاج ہیں۔ جن کی اشاعت کے لئے ایک خطیر رقم کی ضرورت ہے تاکہ جلد از جلد ان کو طبع کرکے عوام و خواص کے استفادہ کے لیے پیش کیا جاسکے۔